ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دو گانجہ فروش مینگلور سٹی کرائم برانچ پولیس کے شکنجے میں

دو گانجہ فروش مینگلور سٹی کرائم برانچ پولیس کے شکنجے میں

Fri, 17 Feb 2017 00:54:55    S.O. News Service

منگلورو 16؍فروری (ایس او نیوز) منگلورو سٹی کرائم برانچ پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتارکیا ہے اور ان کے قبضے سے5کیلو گانجہ بھی ضبط کیا ہے۔پولیس کے بیان کے مطابق گرفتار شدگان کے نام عبدالاسد (۲۷سال)اوراودئے کمار رائے (۳۰ سال) ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے مصدقہ اطلاع کی بنیاد پرسوربھی ہوٹل کے پاس ان دو منشیات فروشوں کو گھیرا اور ان کے قبضے سے گانجہ کے علاوہ موبائل فون ضبط کیے جس کی مجموعی مالیت کا اندازہ 1.66 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔تفتیش کے دوران ملزمین نے بتایا ہے کہ انہوں نے یہ گانجہ کیرالہ سے خریدا تھا اور منگلورو میں فروخت کرنے والے تھے۔گرفتا رشدہ دو میں سے ایک ملزم اودئے کمار عادی مجرم ہے اور اس پرمنگلورو اور کاسرگوڈ کے پولیس اسٹیشنوں میں گانجہ فروشی کے۶ معاملات پہلے سے درج ہیں۔


Share: